اسپیس ایکس نے زمین کے مدار میں مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے ہیں۔
جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے فالکن 9 راکٹ لانچ کیا، جس کے ذریعے مزید 28، V2 اسٹار لنک منی سیٹلائٹس زمین کے مدار میں چھوڑے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا فرام 2 مشن بحرالکاہل میں اسپلاش ڈاؤن کے ساتھ کامیابی سے مکمل
یہ اسپیس ایکس کا 464 واں فالکن 9 راکٹ لانچ تھا جو زمین کے مدار میں چھوڑا گیا، کمپنی نے 2010 میں انٹرنیٹ سیٹلائٹ کو خلا میں لے جانا شروع کیا تھا۔
اسپیس ایکس کے مطابق یہ 23 واں مشن ہے، جو بہاماس کے مشرق میں بحر اوقیانوس میں تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی میل کے لیے خطرے کی گھنٹی، ایلون مسک کی ’ایکس میل‘ میدان میں
V2 سیٹلائٹ دوسرے سیٹلائٹس سے قدرے ہلکے ہیں جو اب تک تعینات ہیں، اسپیس ایکس نے سیٹلائٹ کی کا قدرے بڑا اور بھاری ورژن تیار کیا ہے۔