معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کو ایک کنسرٹ کے دوران پہلگام حملے سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا، اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 اپریل کو بنگلورو میں اس وقت پیش آیا جب ایک کالج میں موسیقی پروگرام ہورہا تھا، اور ایک مداح نے سونو نگم سے فرمائش کی کہ وہ کنڑا زبان میں گانا گائیں۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب
گلوکار سونو نگم نے مداح کی فرمائش پر ناراضی کا اظہار کیا اور تبصرہ کیا جسے وہاں پر موجود کئی افراد نے اشتعال انگیز قرار دے دیا۔
سونو نگم کا کہنا تھا کہ ’یہی وجہ ہے جو پہلگام میں ہوا، اور تم لوگ جو کررہے ہو، وہی مسئلہ ہے۔‘
سونو نگم کے ان الفاظ پر سامعین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے، اور اس کے بعد ان کی اس گفتگو کو لے کر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔
لوگوں کی جانب سے سونو نگم پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ایک سادہ درخواست کو دہشتگردی کے واقعے سے جوڑ کر کنڑا بولنے والے افراد کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔
کنڑا تنظیم ’کرناٹک رکشنا ویدیکے‘ نے گلوکار کے خلاف پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا سونو نگم نے ایسا بیان دیا ہے جس سے لسانیت کو ہوا ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی مداحوں کو ہانیہ عامر کی یاد ستانے لگی، سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک ہونے کے باوجود رسائی حاصل کرلی
شکایت کے مطابق گلوکار کے بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کنڑا بولنے والے متشدد یا انتہاپسند ہو سکتے ہیں۔














