پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

اتوار 4 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پی ایس ایل سیزن 10 میں  کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 2025 کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے  161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگزنے مطلوبہ اسکور  14 اعشاریہ 3 اوورز میں بنالیا۔ بارش سے میچ متاثر ہونے کے باعث مقررہ اوورز کی تعداد 15 کردی گئی تھی۔

فاتح ٹیم کے عرفان خان 48 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیرل مچل، حارث رؤف نے 2،2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برقرفتاری سے اپنے رنز کو آگے بڑھایا، لاہور قلندرز 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے تھے کہ بارش شروع گئی، بعد میں یہ میچ 15 اوورز تک محدود کردیا گیا، لاہور قلندرز کے اوپنر محمد نعیم 29 بالز پر 65 رنز بناکر آؤٹ ہوے، محمد نعیم نے 23 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی،فخرزمان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 18 رنز بنائے، اس کے علاوہ لاہور قلندرز کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا، لاہور قلندرز نے 15 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز ٹرافی کی دوڑ سے آؤٹ، پوائنٹس ٹیبل پر کس ٹیم کا کونسا نمبر ہے؟

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، میرحمزہ، عامرجمال اور حسن علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

پلیئنگ 11 اسکواڈ

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، رشاد حسین، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور آصف آفریدی شامل ہیں۔

کراچی کنگز کے اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم شیفرٹ، جیمز ونس، سعد بیگ، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔

ہیڈ ٹو ہیڈ

دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل کی تاریخ میں 20 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں، کراچی کنگز نے 13 میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ لاہور قلندرز صرف 7میچ جیت سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار

اسرائیلی فضائیہ کا یمن سے داغا گیا میزائل مار گرانے کا دعویٰ

اسرائیل، غزہ سے جزوی انخلا اور حملوں میں کمی پر رضامند، جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگئی، صدر ٹرمپ

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی