پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا،جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف آخری اوور کی 5 ویں بال پر حاصل کرلیا۔

حسن نواز نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رائلی روسو 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

کپتان سعود شکیل 7 رنز بناسکے، فن ایلن 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارک چیپ مین 2، حسیب اللہ 7 رنز بناسکے، محمد وسیم جونیئر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزاد فرحان 39 رنز بنا کر سعود شکیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے، کائل میئرز نے 22 رنز بنائے جن کو ابرار احمد نے بولڈ کیا، اسلام آباد   کولن منرو 9، سیلمان آغا صفر اور فہیم اشرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد نواز 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کائل جیمیسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد، ابرار احمد، سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل ہیں، جبکہ دیگر ٹیم میں ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم خالی کیوں ہیں؟ محمد حفیظ نے وجہ بتادی

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی سلمان علی آغاز کررہے ہیں، جبکہ دیگر ٹیم کائل میئرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، اینڈریز گوس(وکٹ کیپر)، حیدر علی، جیسن ہولڈر، محمد نواز، محمد شہزاد، نسیم شاہ اور سلمان ارشاد پر مشتمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp