پاکستان نے اپنی زمینی، فضائی اور سمندری حدود کو بھارتی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے لیے بند کردیا ہے، کسی تیسرے ملک سے بھی بھارتی درآمدی اور برآمدی مصنوعات کی پاکستانی فضائی، سمندری یا زمینی حدود سے گزرنے پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟
وزارت تجارت کے مطابق پاکستان نے بھارت میں تیار کردہ اشیا کی تیسرے ملک کے ذریعے بذریعہ سمندر، زمین یا فضائی راستے پاکستان سے گزرنے والی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ بھارت پاکستان کے راستے کسی اور ملک کے ذریعے بھی درآمدات نہیں کر سکے گا۔
یہ پابندی ان بھارتی درآمدات یا برآمدات پر لاگو نہیں ہوگی جن کے لیے بل آف لیڈنگ یا لیٹر آف کریڈ 4 مئی سے قبل جاری یا قائم کیا گیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر، تاشقند اور الماتی پرواز معطل
واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات کے بعد دونوں ملک آمنے سامنے ہیں اور جنگ کی صورت حال پید ہوگئی ہے۔