مقبوضہ کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار اور مان بہادر کے طور پر ہوئی ہے۔
تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ 700 فٹ گہری کھائی میں گرنے والی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے۔
ٹرک قومی شاہراہ 44 پر جموں سے سری نگر جانے والے قافلے کا حصہ تھا، جسے بیٹری چشمہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔
بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور مقامی رضاکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں جو تاحال جاری ہیں۔