امریکا کا بھارت اور پاکستان کے لیے سفری انتباہ، دہشتگرد حملوں اور کشیدگی سے خبردار

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت اور پاکستان کے لیے نیا سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے خبردار کیا ہے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کسی بھی وقت دہشتگرد حملوں کا خدشہ موجود ہے۔ خاص طور پر عوامی مقامات جیسے کہ سیاحتی مقامات، شاپنگ مالز اور بازاروں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
انتباہ میں جموں و کشمیر اور لداخ جیسے علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع کے حملے ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو انٹرویو

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت کے مشرقی اور وسطی حصے بھی دہشتگردی کے باعث غیر محفوظ تصور کیے جا رہے ہیں۔ انتباہ میں بھارت میں سیاحوں پر ہونے والے جرائم، پرتشدد واقعات اور جنسی زیادتیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان سے متعلق انتباہ میں پاک بھارت سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب کشیدگی کا ذکر کیا گیا ہے، جہاں دونوں ممالک کی فوجی موجودگی برقرار ہے۔ وہاں کسی بھی وقت فوجی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہر وقت چوکنا رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 31 دسمبر سے پہلے دورہ پاکستان کی تیاریاں

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ