پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر پابندیاں عائد کی گئیں اور پابندیوں کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بند کر دیا گیا ہے اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
وزیراعظم پاکستان کے چینل پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اس لیے بند کیا گیا کہ وہ بہت اچھی ڈریسنگ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو نہیں پتہ کہ انسٹاگرام پر بیانیہ نہیں بنتا بلکہ صرف اسٹائلش تصاویر لگتی ہیں۔ اور انڈیا والوں سے برداشت نہیں ہو رہا کہ ہمارے وزیراعظم اتنی اچھی ڈریسنگ کرتے ہیں اس لیے انہوں نے شہباز شریف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔ جبکہ ان کا یوٹیوب اس لیے بند کیا گیا کہ انڈیا سے شہباز شریف کی کاکول میں کی گئی تقریر ہضم نہیں ہوئی۔
شہباز شریف کا انسٹاگرام اس لیے بند کیا گیا ہے کہ وہ بہت اچھی ڈریسنگ کرتے ہیں اور انہیں اپنی ڈریسنگ کی فکر بھی ہوتی ہے، وہ انسٹا پر سٹائلش تصویریں لگاتے ہیں جو انڈیا والوں سے برداشت نہیں ہو سکیں اس لیے انہوں نے شہباز شریف کا انسٹا گرام کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے pic.twitter.com/rYT7D9KtOw
— Waqar khan (@Waqarkhan123) May 2, 2025
عطا تارڑ کے بیان کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ مزمل اسلم لکھتے ہیں کہ وزیر اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کے کپڑوں سے بھارت ڈر گیا ہے؟
وزیر اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کے کپڑوں سے بھارت ڈر گیا ہے؟ https://t.co/3r0TL6sFGt
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) May 3, 2025
علینہ شگری لکھتی ہیں کہ وزیر اطلاعات نے کہا کہ انسٹاگرام بیانیے کے لیے نہیں بلکہ اسٹائلش تصاویر شیئر کرنے کا پلیٹ فارم ہے، اسی لیے بھارت ہمارے خوش لباس اور پُراثر وزیر اعظم سے حسد کرنے لگا ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مارکیٹنگ ہو تو ایسی۔
PM Shehbaz Sharif’s instagram has been blocked in India — Information Minister says Instagram is not for narratives but for posting stylish pictures, hence India got envious of our well-dressed and articulate PM.
Marketing ho tou aisi 😁 https://t.co/Me72MbXtWc
— Alina Shigri (@alinashigri) May 3, 2025
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے عابدہ پروین، ہانیہ عامر، فواد خان، ماہرہ خان، ماورہ حسین، عدنان صدیقی اور صبا قمر سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی بھارت میں پابندی عائد کررکھی ہے۔
بھارتی حکومت نے کھلاڑیوں اور صحافیوں سمیت سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بلاک کر رکھا ہے جب کہ متعدد نیوز چینلز اور ڈراما چینلز کے یوٹیوب اور فیس بک اکاؤنٹس کو بھی بند کردیا ہے۔