قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے کہا کہ میں نے ٹیم سے باہر رہنے کے دوران اپنی فٹنس، ڈسپلن اور باؤلنگ پہ کام کیا ہے، جو چیزیں میری باؤلنگ میں مسنگ تھیں ان کو بہتر کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ تسلسل سے کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کو پتا نہیں چلتا کہ باؤلنگ میں آپ کونسی بری عادتیں اپنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: جب حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کی خواہش ظاہر کی تو گھر والوں نے کیا کہا؟
حسن علی کا کہنا تھا میری بیگم بھارت سے ہیں لیکن پاک بھارت کشیدگی پہ میری ان سے کوئی بحث نہیں ہوتی، اچھا یہ ہوگا کہ یہ معاملات سیاستدانوں پہ چھوڑ دیے جائیں، حالات پہلے بھی ایسے ہوئے ہیں مگر ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے۔
انہوں نے امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ امن حل ہے، میں اپنے ملک سے پیار کرتا ہوں اور وہ اپنے ملک سے لیکن ہماری اس پر بحث کبھی نہیں ہوتی۔