شکرگڑھ اور کوٹلی سیکٹرز میں دراندازی کی کوششیں ناکام، دشمن کو منہ توڑ جواب۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ شکر گڑھ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جو پاکستان رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جب بھارتی فوج کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی۔ پاک رینجرز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر
ادھر آزاد کشمیر کے ہور اسپرنگ سیکٹر، کوٹلی میں بھی ایک اور بھارتی لوئٹرنگ میونیشن (خودکش ڈرون) کو پاک فوج نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا نہ صرف بھرپور جواب دے رہی ہے بلکہ دشمن کے عزائم کو قبل از وقت ناکام بنا کر پاکستان کی فضائی اور زمینی حدود کا مکمل دفاع کر رہی ہے۔