ملک بھر میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 7 مئی (رات) سے پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا، جبکہ نم آلود ہوائیں وسطی و جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں آندھی، گرج چمک، بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور سمیت متعدد علاقوں میں 7 سے 12 مئی تک وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان میں دیامر، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ اور گردونواح میں 8 سے 12 مئی تک بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر

پنجاب اور اسلام آباد میں 7 سے 11 مئی تک لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور سمیت کئی اضلاع میں آندھی، گرج چمک، اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں چترال، سوات، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع میں 7 سے 12 مئی تک شدید موسمی صورتحال متوقع ہے۔
بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، سبی، خضدار، موسیٰ خیل، آواران وغیرہ میں 7 سے 10 مئی کے دوران بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ و دیگر اضلاع میں 8 سے 10 مئی کے دوران بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

ممکنہ نقصانات اور ہدایات

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور بجلی گرنے سے کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کسانوں کو گندم کی کٹائی سمیت دیگر زرعی سرگرمیوں میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور بروقت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ مزید معلومات کے لیے شہریوں کو محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ
www.pmd.gov.pk
https://www.pmd.gov.pk/en پر رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے