پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان سپر لیگ 10 شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کے آئی پی ایل سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 7 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ شیڈول کے مطابق میچ کے ٹاس کا ٹائم شام ساڑھے 7 بجے جبکہ کھیل کے آغاز کا وقت رات آٹھ بجے ہے۔

راولپنڈی لیگ کا چار میچ 7، 8، 9 اور 10 مئی کو شروع ہوگا۔ لیگ مرحلے کا آخری میچ 11 مئی کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

چیمپیئن شپ کے سیمی فائنلز 14 اور 16 مئی اور فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp