بھارت کابزدلانہ حملہ: ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اقوام عالم کےلیےخطرہ بن گئی

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سنگین انسانی جرائم کا ارتکاب کیا اور بھارتی ریاست کی سرپرستی میں یہ دہشتگردی اقوام عالم کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے کے وقت پاکستانی فضائی حدود میں57 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں۔

متعدد قومی و غیر ملکی ایئرلائنز بشمول ایمیریٹس، قطر، پی آئی اے کی نہ صرف تاخیر کا شکار ہوئیں بلکہ پروازیں منسوخ بھی ہوئیں۔

مزید پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: 5 طیارے تباہ ہونے سے بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟

10پروازوں کا رخ موڑا گیا، 7 تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 40 مزید دوران پرواز خطرے سے دوچار رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کی بھی پرواہ نہ کی اور اس بزدلانہ حملے نے ہزاروں قیمتی جانیں خطرے میں ڈالیں۔

بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی خطے میں بڑے انسانی سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی تھی۔

مزید پڑھیے: بھارت نے اپنے ہی 66 شہری بنگلہ دیش میں دھکیل دیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp