روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روہت شرما کے ریٹائر ہونے کے بعد شبمن گل کو ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل

شبمن گل نے ابھی تک بیرون ملک دوروں میں خود کو ثابت نہیں کیا ہے، کیونکہ برصغیر میں ان کی بہترین واپسی ہوئی ہے لیکن وہ ہندوستان کی ٹیسٹ کپتانی کے لیے سب سے آگے ہیں۔

روہت شرما کی جانب سے بدھ کی شام کھیل کے طویل ترین فارمیٹ ٹیسٹ میچز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد شبمن گل ہندوستان کے اگلے ٹیسٹ کپتان بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق انسٹاگرام پر اپنی ٹیسٹ کیپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ ’سب کو ہیلو، میں صرف یہ بتانا چاہوں گا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ گزشتہ برسوں سے ملنے والی تمام محبتوں اور حمایت کا شکریہ‘۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا؟

بھارت کا اگلا ٹیسٹ اسائنمنٹ انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 20 جون سے شروع ہو رہی ہے تاہم روہت کی ریٹائرمنٹ سے قیادت کے شعبے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔

جسپریت بمراہ جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی کے 2 ٹیسٹ میچوں میں روہت کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کی تھی کو کپتان کے طور پر منتخب کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے

اطلاعات ہیں کہ سلیکشن کمیٹی 25 سالہ شبمن گل کو اگلا کپتان بنانے پر غور کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp