چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا؟

ہفتہ 15 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روہت شرما 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارت کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر اپنی قیادت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ بی سی سی آئی کی حمایت سے روہت حالیہ مشکلات کے باوجود ریڈ بال کرکٹ بطور کپتان کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل

بھارت کی شاندار فتح نے کپتان روہت شرما کو نیا حوصلہ دیا، جس میں انہوں نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ان کی کارکردگی نے بھارت کو مسلسل دوسری بار آئی سی سی ٹائٹل جتوانے میں مدد کی، جس سے ان کی قیادت کا اعادہ ہوا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف خراب ٹیسٹ سیریز کے بعد سوالات اٹھنے لگے تھے۔ روہت شرما نے 3 میچوں میں صرف 31 رن بنائے تھے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے اسٹیک ہولڈرز نے انہیں انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کی قیادت کے لیے مضبوطی سے سپورٹ کیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کا خیال ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی قیادت کے لیے صحیح امیدوار ہیں۔روہت 38 سال کے قریب ہیں، انہوں نے ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اور مستقبل کے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے اپنے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں:ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر روہت شرما نے خاموشی توڑ دی

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ’دی آئی سی سی ریویو‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی بھارت کی چیمپیئنز ٹرافی کی کامیابی میں ریڑھ کی ہڈی بنے، وہیں آل راؤنڈرز جدیجا، اکسر پٹیل اور ہاردک پانڈیا بھی ٹورنامنٹ میں شاندار رہے۔ بھارت کی بہترین متوازن ٹیم ہے جو نوجوان توانائی اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp