امریکی صدر نے پاکستان بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے مدد کی پیشکش کردی

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے مدد کی پیش کردی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں اور پھر پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد کی صورت حال پر لب کشائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ میرے پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں اپنا حساب برابر کر چکے ہیں، اب چاہیے کہ معاملہ حل کرلیں۔

انہوں نے پیشکش کی کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کو کم کرنے کے لیے مدد کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات پاکستان میں 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں اب تک 31 شہریوں کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 71 زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کب، کیسے اور کہاں، مسلح افواج کو جواب دینے کا مکمل اختیار مل گیا

پاکستان نے بھی بھارت جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اور 5 جنگی جہاز تباہ کرنے سمیت بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا، اس کے علاوہ ایل او سی پر بھی متعدد پوسٹیں تباہ کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

دنیا کی سب سے طاقتور خاتون کا اعزاز ایک مرد کو کیسے مل گیا؟

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا