پاک بھارت کشیدگی کے باعث کرتارپور راہداری تیسرے روز بھی بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرتارپور راہداری پاک بھارت کشیدگی کے بعد بند کر دی گئی
کرتار پور انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے زیرو لائن کا گیٹ بند ہے، یاتریوں کی کوئی لسٹ آئی نہ سکھ یاتری کرتار پور پہنچے۔
انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کی اجازت نہیں۔ کشیدہ صورتحال کے باعث راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند ہے۔