آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے شہری آبادی پر مارٹر گولے داغے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں شاہکوٹ میں ایک خاتون کے شہید ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، ترجمان پاک فوج
وادی نیلم شاہکوٹ، جورا سیکٹر کوٹلی اور نکیال سیکٹر میں بھارت کی بر بریت جاری ہے جبکہ ایل او سی پر بھی فائرنگ کا سلسلہ پھر سے شروع ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیے: فالس فلیگ کے لیے بھارتی پنجاب کی زمین استعمال کرنے پر سکھ برہم،مودی کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان
ڈی ڈی ایم اے کے مطابق نیلم شاہکوٹ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے کوثر بی بی ذوجہ محمد شافی موقعے پر شہید ہوگئیں۔
حویلی میں بھی تھوڑی دیر پہلے بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ جاری ہو گیا ہے جس ک بعد علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کی طرف سے بھارت کے بلا اشتعال حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔