وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترکیے کے اپنے ہم منصب خاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے ترکیے کے وزیرخارجہ خاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہیں بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال اور بھارت کی جانب سے بلا اشتعال مساجد، رہائشی علاقوں اور مذہبی مقامات پر حملوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں عام شہریوں کی شہادتیں واقع ہوئی ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب سے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کے تحت اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

ترکیے کے وزیرخارجہ خاکان فیدان نے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر دکھ اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp