’وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘، خواجہ آصف کی ٹوئٹ پھر وائرل

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن ’بُنیان مرصوص‘ نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر الگ محاذ گرم ہے، جہاں پاکستانی صارفین قوم اور افواج کا حوصلہ بڑھا رہیں۔ اس وقت پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کی ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ بھی خاصی وائرل ہے۔

خواجہ آصف نے اپنی مختصر پوسٹ میں فیض احمد فیض کا مشہور مصرع لکھا ہے:
’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا۔ اللہ اکبر پاک افواج زندہ باد۔ پاکستان پائندہ  باد۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی خواجہ ٓصف بھارت کیخلاف اپنی پوسٹ کی وجہ سے صارفین کی خاصی توجہ حاصل کی تھی۔

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اکھاڑے میں دو نوجوان مدمقابل ہیں اور کئی شائقین اکھاڑے کے ارد گرد کھڑے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو بطور ہندوستان جبکہ دوسرے کو بطور پاکستان کی نمائندگی کرتے دکھایا گیا ہے۔

جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوتا ہے بھارت کی نمائندگی کرتا نوجوان اکھاڑے میں قلابازیاں کھاتے ہوئے اپنے حریف پاکستانی نوجوان کے سامنے آتا ہے اور اسے ڈرانے کی کوشش کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ پاکستانی نوجوان کو مارنے کے لیے آگے بڑھتا ہے پاکستانی نوجوان ایک ہی مکے سے اس کو ڈھیر کر دیتا ہے اور ہندوستانی شخص زمین پر گر جاتا ہے اور پاکستانی وہ مقابلہ جیت جاتا ہے ساتھ ہی بیک گراؤنڈ میں پاکستانی ترانہ چلا دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp