سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کا جدہ پہنچنے پر استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کا ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے اظہار مذمت اور علاقائی استحکام پر زور
عرب نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ دورے کے دوران اعلیٰ سعودی حکام سے دو طرفہ معاملات اور علاقائی و بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد سے قبل ان کا یہ دورہ کافی اہم ہو سکتا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملات پر ہونے والے مذاکرات کے پس منظر میں بھی سعودی عرب سے ایران کا یہ رابطہ اہم ہے، اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب اور ایران کا فلسطین اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر جائیں گے، جہاں ایران اور عرب دنیا کے مکالمے کے حوالے سے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔