ترکیہ نے ایوی ایشن کی دنیا میں تہلکہ خیز اور حیرت انگیز تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔ ایف 16 کا متبادل ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ ’خان‘ بنا لیا۔ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ قلیل مدت میں پرواز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ صدر رجب طیب اردوان نے جدید ترین لڑاکا طیارے کا نام ’خان‘ رکھا ہے۔
ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ترکیہ نے ایک ہی روز میں 5 اہم ترین دفاعی مصنوعات کا افتتاح اور کامیاب انجن ٹیسٹ کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے جدید ترین لڑاکا جہاز کا نام ’خان‘ رکھا ہے۔ یہی نہیں ترکیہ نے دنیا کا بغیر پائلٹ بڑا لڑاکا ڈرون اکسن گُر بھی تیار کر لیا ہے۔
رساں ادارے ’انادولو‘ کے مطابق ترکیہ حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کا تیار کردی لڑاکا طیارہ ’خان‘ معروف امریکی طیارے کا متبادل ہوگا۔ بلکہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ ہونے کی وجہ سے اسے ایف 16 پر برتری حاصل ہے۔
💢 Türkiye’s national combat aircraft has been named KAAN, announces President Erdogan
💢 Fifth-generation aircraft will replace aging F-16 fleet
💢 Jet has top speed of 1.8 mach, twin engines produce 29,000 pounds thrust each https://t.co/AdWHzsHsYN pic.twitter.com/m4ucC8MmqY
— Anadolu English (@anadoluagency) May 1, 2023
ترکیہ کی تاریخ اور روایات کے مطابق ترکیہ اور منگولوں کے سربراہ ’خان‘ کا لقب استعمال کرتے تھے۔ پانچویں جنریشن تک لڑاکا طیارے کا نام سرکاری سطح پر ہمیشہ کے لیے ’خان‘ رہے گا۔ ترکیہ کے جدید ترین ٹی 92 اٹیک ٹو گن شپ ہیلی کاپٹر کا انجن ٹیسٹ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔
President Recep Tayyip Erdogan announces the name of Türkiye's national combat aircraft as KAAN https://t.co/AdWHzsHsYN pic.twitter.com/QAaFEtlDv8
— Anadolu English (@anadoluagency) May 1, 2023
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی ترکیہ سے 30 اٹیک گن شپ ہیلی کاپٹرز کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ٹی 92 اٹیک ٹو گن شپ ہیلی کاپٹر میں ترکیہ ساختہ انجن کی کامیابی اور اجراء پاکستان کے لیے بڑی خبر ہے۔
ترکیہ نے ’آنکا سوئم‘ طیارے کے بھی تمام آزمائشی مراحل کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ آنکا سوئم ڈرون طیارے کا افتتاح بھی تاریخ رقم کرنے کے مترادف ہے۔
ترکیہ نے ’اکسُن گُر‘ بغیر پائلٹ لڑاکا ڈرون کا افتتاح بھی کیا جو 18 ہزار کلوگرام وزن اٹھانے، 20 ہزار فٹ پر پرواز کر سکتا ہے۔ گوکبے ملٹی رول ہیلی کاپٹر بھی مکمل طور پر ترکیہ میں مقامی سطح پر تیار کردہ ہے جس کی سیریل پروڈکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔