آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ میں تاریخی کامیابی پر نامور شوبز شخصیات نے بھی افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
نامور پاکستانی اداکاروں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار
نامور اداکار عمران اشرف نے کہاکہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئی۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص چند گھنٹوں میں ہی کامیاب ہوگیا۔
آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں تاریخی کامیابی پرنامور شوبز شخصیات کا افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین pic.twitter.com/aXzsRe6XDq
— WE News (@WENewsPk) May 11, 2025
انہوں نے کہاکہ عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ثابت کردیا کہ پرحملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
عمران اشرف نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم پر حملہ کرنے والی ہر طاقت کا وہی انجام ہوگا جو بھارت کا ہوا۔
اداکار یاسر نواز نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دے کر ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھےگا، افواجِ پاکستان کی بے مثال بہادری کو سلام، پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائِندہ باد۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
احسن خان نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان اور عوام کا نام بلند کیا، ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، اور الحمدللہ آج یہ بات ثابت ہوگئی۔