مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، شوپیاں میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں انکاؤنٹر کرکے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ٹرک حادثے کا شکار، 3 فوجی ہلاک
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے کیلر شکرو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔
نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دینے والے ایک سینیئر بھارتی پولیس افسر نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ (کشمیری نوجوان) فائرنگ کے تبادلے میں پھنس گئے اور مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کے گھر گرانے کا سلسلہ جاری
تاہم مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس افسر کے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ نوجوانوں کو اٹھایا گیا اور بعد ازاں ضلع شوپیاں میں فوجیوں کے ذریعے ایک فرضی مقابلے میں شہید کردیا گیا۔