مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کے گھر گرانے کا سلسلہ جاری

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام فالس فلیگ کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرز پر بے گناہ فلسطینیوں کے گھر گرانے کے طرز پر عمل کرتے ہوئے بھارتی فوج نے بے گناہ کشمیریوں کے گھر کو بارودی مواد سے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بھارتی فوج نے پلوامہ میں بے گناہ خاندان کے گھر کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی: کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جانے لگا

متاثرہ خاندان کی خاتون کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کی شادی 10 دن میں ہونے والی تھی، دنیا اس تباہی کو دیکھے جس کا ہم سامنا کررہے ہیں، ہمارے گھروں کو ایسے تباہ کیا گیا جیسے اسرائیلی فوج   فلسطین میں کررہی ہے۔

تباہ کئے جانے والے گھر کے بزرگ کا کہنا تھا کہ شام 7 بجے بھارتی فوج آئی اور ہمیں گھر  سے جانے کو کہا، بھارتی فوج ہمیں مسجد کے اندر لے گئی اور رات 10 بجے تک  وہاں رکھا، بھارتی فوج نے ہمارے گھر کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم، نیو یارک ٹائمز نے پردہ فاش کردیا

بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ ہمیں آدھی رات کو چھوڑا گیا ،ہم گھر لوٹے تو گھر کھنڈر میں تبدیل ہوچکا تھا، ہم بے گناہوں پر بھارتی فوج کا یہ ظلم ہے۔

متاثرہ خاندان کے محلے کی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں زلزلہ کی طرح محسوس ہوا، ہمارے بچے بے ہوش ہوگئے اور اس کی وجہ سے 15 مکانات بھی متاثر ہوئے اور بھاری نقصان پہنچا۔

متاثرہ خاندان کے قریبی رہائشی کشمیری شخص نے بتایا کہ جس کا گھر تباہ کردیا گیا اب وہ کیا کریں گے،کون مدد کرے گا، پڑوسی بھی مدد نہیں کر یں گے کیونکہ ہر ایک خوف میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا

بھارتی فوج ہر فالس فلیگ آپریشن کے بعد بے گناہ کشمیری مسلمانوں پر مظالم کا جواز ڈھونڈ لیتی ہے اور پہلگام واقعے کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں پر اسرائیلی طرز پر مظالم ڈھا رہی ہے، مودی کو کشمیر چاہیے کشمیری نہیں، یہی بی جے پی کا خفیہ ایجنڈا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی، ابرار احمد ون ڈے بولنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

گرو ارجن دیو جی کے 420ویں یوم شہادت کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ، بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

بالوں کے جھڑنے کا خاتمہ ممکن، نئی سائنسی پیشرفت نے امید جگا دی

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟