بھارتی گولہ باری کے دوران فرض شناسی کی مثال قائم کرنیوالے ایمبولینس ڈرائیور کے لیے انعام

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے نکیال سیکٹر میں بھارتی  گولہ باری کے دوران جان پر کھیل کر مریضوں کو اسپتال پہنچانے والے ایمبولینس  ڈرائیور آفتاب اسلم کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کے فوری بعد آزاد کشمیر میں سیاحوں کی آمد شروع

سرکاری اسپتال نکیال کے ڈرائیور آفتاب اسلم نے حالیہ شدید گولہ باری کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر مریضوں کو اسپتال منتقل کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

ان کی اس بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے آج نکیال اسپتال کے دورے کے دوران انہیں ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp