آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا، جبکہ آئی سی سی نے اب فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے،  یہ رقم چیمپئن شپ کے پچھلے 2 ایڈیشنز میں دی گئی انعامی رقم سے ڈبل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟

آئی سی سی کے چیئرمین  جے شاہ نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 3.6 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، جو 2021 اور 2023 کے ایڈیشنز میں دیے گئے 1.6 ملین ڈالر سے دوگنا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی رنر اپ ٹیم کو 2.16 ملین ڈالر  کی انعامی رقم دی جائے گی۔

پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر9 ویں نمبر پر ہے، قومی ٹیم کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے، تیسری پوزیشن والی ٹیم بھارت کو 14 لاکھ 40 ہزارڈالرز  اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم نیوزی لینڈ کو 12 لاکھ ڈالرزملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ: آئی سی سی کا اضافی پوائنٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

5 ویں نمبر پر انگلینڈ کو 9 لاکھ 60 ہزار ڈالرز،  چھٹے نمبر پر سری لنکا کو 8 لاکھ 40 ہزار ڈالرز، 7 ویں  نمبر پر بنگلا دیش کو 7 لاکھ 20 ہزار اور 8 ویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کو 6 لاکھ ڈالرز ملیں گے جب کہ پاکستان ٹیم کا آخری نمبر رہا تھا۔

اس ضمن میں قومی ٹیم کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp