آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مظفرآباد میں یومِ تشکر ریلی، عوام کا افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مظفرآباد میں یوم تشکر ریلی نکالی گئی ہے، ریلی میں عوام نے افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

آزاد کشمیر کے درالحکومت مظفرآباد میں آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی پر یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ سمیعہ ساجد، محترمہ تقدیس گیلانی سمیت مختلف سیاسی و سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست، کوئٹہ میں یوم تشکر

ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’پاک فوج زندہ باد‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے پُرجوش نعرے لگائے۔

 

کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی، کی گونج نے ماحول کو مزید ولولہ انگیز بنا دیا۔

شرکا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے اور ہم ہر حال میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنیان مرصوص : 16 مئی 2025ء کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی خودمختاری اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں قوم متحد اور پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp