حکومت پاکستان نے پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16 مئی 2025ء کویو م تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جنگ بندی فتح کی علامت ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری
یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا۔ وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے بھارت کی تھانیداری ختم کردی، دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
ملک بھر میں یادگار شہداء پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریب منعقد ہو گی۔ آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔ یوم تشکر کی بڑی تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اور مہمان خصوصی وزیراعظم محمد شہباز شریف ہوں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔