جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی علاقے نال میں نامعلوم افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نال کے علاقے میں سی پیک روڈ پر واقع سمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے: خضدار : بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی
شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔