نور بخاری کے ہاں ’رحمت‘ کا نزول، نومولود کا نام کیا رکھا؟

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی اسٹار نور بخاری کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، نومولود کا نام دعا زہرہ تجویز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’میری قبر کا حساب دینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں‘ نور بخاری کا ناقدین کو جواب

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر نور نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر نعمتوں کے بیان سے متعلق قرآنی آیت کے ساتھ شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی دلکش تصویر میں ان کی نومولود بیٹی کا ننھا ہاتھ اس کی انگلی پکڑے ہوئے ہے۔

انہوں آیت قرآنی کے علاوہ اس تصویر کے ساتھ مزید لکھا ہے کہ اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرہ سے نوازا ہے، اللہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، اللہ میری دعا کو اپنی حافظت میں رکھے۔

یاد رہے کہ نور بخاری پہلے ہی 3 بچوں، 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے محمد علی رضا کی ماں ہیں۔

پاکستانی شوبز شخصیت نور بخاری نے 2020 میں اپنے سابق شوہر عون چوہدری کے ساتھ دوبارہ شادی کی تھی۔

نور بخاری کو  اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا، بعد ازاں انہوں نے اپنی زندگی اسلامی اقدار کے مطابق گزارنے کے لیے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp