بھارت کے خلاف حارث رؤف کا شائقین کو 0-6 کا اشارہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حرکت پر کیا کہا؟

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

۔

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف منفرد اندازِ جشن کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

میچ کے دوران بھارتی شائقین کی جانب سے بارہا ’کوہلی کوہلی‘ کے نعرے لگا کر حارث رؤف کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی فاسٹ بولر نے اس کا جواب نہایت منفرد انداز میں دیا۔ انہوں نے اشاروں میں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی یاد دہانی کراتے ہوئے میدان میں مخصوص انداز اپنایا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین نے ’رافیل طیارہ اسٹائل‘ کا نام دیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔ کسی نے کہا کہ حارث بھارتیوں کو یاد دلا رہے ہیں کہ ان کے 6 طیارے کیسے گرائے گئے تھے، تو کوئی لکھتا نظر آیا، انڈیا یہ قیامت تک نہیں بھولے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ حارث رؤف بھارتیوں کو دکھا رہے ہیں کہ ان کے جہاز کیسے گرائے گئے تھے۔

فاسٹ بولر حارث روف کے اس ایکشن پر وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حارث رؤف ٹھیک  ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن 6-0 انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔

 اس کے علاوہ حارث رؤف نے میچ میں اہم وکٹ لینے کے بعد دونوں بازو پھیلا کر میدان میں دوڑ لگائی، جیسے کوئی فائٹر جیٹ پرواز کر رہا ہو۔ ان کے اس جشن نے نہ صرف گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین کو محظوظ کیا بلکہ انہوں نے بھی ’رافیل رافیل‘ کے نعرے لگاکر ماحول کو پرجوش بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر ان کا ’فائٹر جیٹ اسٹائل‘ فوری طور پر وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے ان کے انداز کو نہ صرف سراہا بلکہ اسے حارث کی پہچان قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور