‘سعودی ہمارے بھائی ہیں، ہمیشہ کے لیے بھائی’، ترجمان پاک فوج کا پاک سعودی تعلقات کو خراج تحسین

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے تعلق بہت مضبوط ہے، افواج پاکستان کا بھی سعودی عرب سے قریبی تعلق ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایسا تعلق ہے جو احترام، بھائی چارہ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت کے لیے پاکستان میں پائی جانے والی ستائش پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کا اہم ترین کردار

ان کا کہنا تھا، ‘سعودی ہمارے بھائی ہیں، ہمیشہ کے لیے بھائی’۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح سعودی عرب اور دوسرے دوستوں نے کردار ادا کیا وہ ایسا ہی تھا جس طرح بھائی کردار ادا کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp