اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کے شہریوں نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لایا، رات گئے تک چائے خانوں پر رش
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکٹر ایف 10 میں کارروائی، 100 کلو ناقص چائے پتی تلف، یونٹ سیل کر دیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق کارروائی دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر کی گئی، موقع پر کیے گئے چائے پتی کے ٹیسٹ ناقص پائے گئے
ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق استعمال شدہ پتی کو ممنوعہ رنگ لگا کر تیار کیا گیا تھا، یار پتی ٹوٹے گندے فرش پر موجود تھیم جب کہ صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹی پتی کا استعمال معدہ اور آنتوں کو متاثر کرسکتا ہے، شہری اشیاء کی خریداری سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، اور منظور شدہ اشیاء استعمال کریں۔