روانی سے انگلش بولنے والی خاتون اس صلاحیت سے اچانک محروم کیوں ہوگئیں؟

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک 24 سالہ چینی خاتون روانی سے انگریزی بولنے کی صلاحیت اچانک کھو بیٹھیں جس نے معالجین کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مرد دماغی طور پر خواتین سے پہلے بوڑھا ہو جاتا ہے؟

چینی میڈیا کے مطابق چین کے شہر گوانگ ڈونگ کے پروونشل پیپلز اسپتال کے شعبہ نیورو سرجری کے ڈائریکٹر وان فینگ نے ایک 24 سالہ خاتون کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو کلاس کے دوران اچانک بیمار ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے ان میں ایک بہت ہی عجیب و غریب علامت پیدا ہو گئی تھی۔

چینی ڈاکٹر حیران رہ گئے کیوں کہ وہ خاتون اب انگریزی بولنے سے قاصر ہیں حالاں کہ اس سے قبل وہ انگریزی روانی سے بول سکتی تھیں۔

اس عجیب بیماری کے باعث خاتون انگریزی پڑھ اور سمجھ سکتی تھیں لیکن بول نہیں سکتی تھیں۔

مزید پڑھیے: انسانی دماغ میں اے آئی ٹیکنالوجی کی کامیاب پیوند کاری، کیا اب انسان بھی کمپیوٹر بن جائے گا؟

ڈاکٹر وان فینگ کا کہنا ہہے کہ وہ خاتون مینڈارن اور کینٹونیز بول سکتی تھی لیکن انگریزی نہیں بول سکتی تھی۔ کیونکہ وہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہی تھیں اس وجہ سے ان کی انگریزی بہت اچھی تھی۔

انگلش کا ایک لفظ بھی بولنے سے محروم ہوجانے پر خاتون گھبراگئی تھیں جس پر انہوں نے معالجین سے رابطہ کیا۔ انہیں گوانگ ڈونگ پروونشل پیپلز اسپتال کے شعبہ نیورو سرجری میں داخل کرایا گیا۔ پہلے تو ڈاکٹروں کو شبہ تھا کہ ٹیومر نے ان کے دماغ کے زبان بولنے کے فنکشن کو متاثر کیا ہے لیکن ایم آر آئی سے پتا چلا کہ خاتون کے دماغ کے بائیں موٹر ایریا میں ہیمرج ہوگیا ہے اور خون بہنے کی وجہ سے ان کی انگریزی بولنے کی صلاحیت متاثر ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: مراقبہ سے کیسے دماغی صلاحیت بہتر بنائی جا سکتی ہے؟

خاتون کے دماغ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد اب وہ پہلے کی طرح انگریزی بولنے لگی ہیں اور اب بیرون ملک اپنی تعلیم بھی جاری رکھ سکیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی