وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
On behalf of the entire nation, I extend my heartfelt felicitations to General Syed Asim Munir, NI (M) on his well-deserved promotion to the rank of Field Marshal. His exemplary leadership during Operation Bunyan-um-Marsoos crushed enemy’s nefarious designs and brought great…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 20, 2025
وزیراعظم نے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں ان کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا۔
شہباز شریف نے کہاکہ آرمی چیف کی دفاع وطن کے لیے گراں قدر خدمات اور آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے خطے میں طاقت کے توازن کو قائم کرنے کے لیے اقدامات پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لے کر سرحدوں پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے والے ہر سپاہی نے دفاع وطن کے لیے دلیری سے اپنی خدمات سر انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی
وزیراعظم نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ان کی قیادت میں اپنی بہادر افواج کے غازیان و شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔