پاکستان امن اور سچ کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے، بلاول بھٹو

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے عالمی دورے پر جانے والے اعلیٰ سطح سفارتی وفد کے سربراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان امن اور سچ کے ساتھ کھڑا ہے، اور ہمارا پیغام امن، استحکام اور ترقی ہے۔ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔

بلاول بھٹو کے زیر صدارت سفارتی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دفتر خارجہ کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سفارتی کمیٹی مختلف ملکوں کا دورہ کرے گی اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا اور اس خطے کو دہشتگردی سے پاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: عالمی دورے پر جانے والے وفد کو دفتر خارجہ میں بریفنگ

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان امن اور سچ کے ساتھ کھڑا ہے، اور ہمارا پیغام امن، استحکام اور ترقی ہے۔ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے ثبوت فراہم کرنے کے بجائے الزام تراشی کی، جبکہ پاکستان نے شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔ بھارت نے جھوٹ، نفرت اور تقسیم کے ایجنڈے کا سہارا لیا۔

وفد میں شامل وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے حقائق رکھے جائیں گے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ اُن کے مطابق بغیر شواہد مہم جوئی کے نظریے کو دفن کرنا ہوگا۔ بھارت کی تھانیداری کا بت ٹوٹ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے جن پر بھارت کو بڑا غرور تھا، پاکستانی مسلح افواج نے مار گرائے، اور اگر بھارت نے آئندہ کوئی حرکت کی تو اس سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بڑھتی سفارتی تنہائی

وفد کے رکن وفاقی وزیر خرم دستگیر نے بھارت کو بدمعاش ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر تاحال کوئی ثبوت پیش نہیں کیے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار امن کے لیے بھارت سے بات چیت کو تیار ہے لیکن اب برابری کی سطح پر بات ہو گی۔

خرم دستگیر کے مطابق ہندوتوا تعصب اور بھارتی جنگی جنون خطے کے لیے خطرہ ہیں، اور خطے میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ آج دفتر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی پر عالمی دورے جانے والے 8 رکنی اعلیٰ سطح سفارتی وفد کو بریفنگ دی۔ وفد کی قیادت چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کر رہے ہیں، جس میں حنا ربانی کھر، شیری رحمان، خرم دستگیر، مصدق ملک، فیصل سبزواری، جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔ وفد کا مقصد عالمی برادری کو پاکستان کا موقف اور بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘