بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حتمی فیصلہ آج کل میں متوقع ہے، جس کے بعد اس ضمن میں نوٹم جاری کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت، فضائی حدود پر ایک وقت میں ایک ماہ سے زیادہ پابندیاں عائد نہیں کی جا سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارت کو اب تک کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا؟

بھارت نے 23 اپریل کو پاکستان کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو یکطرفہ طور پر بند کر دیا تھا، جس کے بعد اگلے روز پاکستان کی جانب سے جوابی پابندی عائد کر دی گئی تھی، اس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی اور اقدامات کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ایک ماہ میں 8 ارب روپےکانقصان ہوا، بھارتی ایئرلائنز کوایک ماہ میں صرف ایندھن کی مدمیں 5 ارب روپےکےاضافی اخراجات اٹھاناپڑے، جبکہ طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو اسٹاپ اوور کی مد میں3ارب کےاخراجات الگ برداشت کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: فضائی حدود بند کرنے کے بعد پاکستان کا بھارت پر ایک اور وار

فضائی حدود کی بندش میں متوقع توسیع اپریل میں پہلگام حملے کے بعد دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp