پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما و مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید سے متعلق کہا ہے کہ مراد سعید نے قربانیاں دی ہیں اور ان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کے لیے پلان تیار، پورا ملک جام کریں گے، مشیر وزیراعلیٰ کے پی شفقت ایاز
مراد سعید کے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر شفقت ایاز نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مراد سعید پر ظلم ہو رہا ہے اور وہ اس وقت اپنی بیوی، باپ، بھائی اور دیگر گھر والوں سے رابطہ بھی نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ مراد سعید کبھی کہاں، کبھی کہاں روپوش ہوتے ہیں۔ مَیں نے مراد سعید کی ویڈیوز دیکھی ہیں، جو کارکنان کے لیے ریلیز کی گئی تھیں، اس سے لگ رہا ہے کہ ان کا وزن بہت کم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مراد سعید آج بھی باہر آ سکتے ہیں، لیکن عمران خان اور پارٹی نے انہیں باہر آنے سے منع کیا ہے۔ نوجوان ان کے پیغام کا انتظار کرتے ہیں اور ان کے پیغام پر عمل بھی کرتے ہیں۔