پریش راول کی چھٹی، ’ہیرا پھیری 3‘ میں بابو راؤ کا کردار کون سا اداکار ادا کرے گا؟

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فرنچائز ‘ہیرا پھیری 3‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی فلم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ اداکار پریش راول جو بابو بھیا کے کردار میں نظر آتے تھے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس فلم سے علیحدہ ہو رہے ہیں تو مداح مایوس ہو گئے۔

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ بابو بھیا کا کردار کون سا اداکار ادا کرے گا۔ ایسے میں کئی خبریں سامنے آئیں کہ اداکار پنکج ترپاٹھی بابو راؤ کے کردار میں نظر آئیں گے۔

مگر حال ہی میں پنکج ترپاٹھی نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا اور پریش راول کے لیے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’میں نے پڑھا اور سنا کہ شائقین مجھے بابو بھیا کا کردار کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، مگر میں نہیں سمجھتا کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔ پریش راول ایک غیر معمولی اداکار ہیں اور میں ان کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ میں ان کا بے حد احترام کرتا ہوں، اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اس کردار کے لیے صحیح شخص ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ہیرا پھیری میں بابو راؤ کا کردار ’گلے کا پھندا‘ ہے، پریش راول نے ایسا کیوں کہا؟

واضح رہے کہ فلم ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ سے پہلے ہی کئی مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ شائقین بہت خوش تھے کہ اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول ایک بار پھر اپنی مشہور ٹرائیو کی صورت میں واپس آ رہے ہیں۔ لیکن اچانک پریش راول کے فلم چھوڑنے کی خبر نے سب کو حیران کر دیا۔

اب اکشے کمار کی پروڈکشن کمپنی نے پریش راول پر 25 کروڑ روپے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پریش نے 30 جنوری کو سوشل میڈیا پر فلم کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا اور 27 مارچ کو باقاعدہ معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے فلم کی تیاری(ٹیزر شوٹ اور ابتدائی سینز) پر بہت خرچ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کون سا انوکھا کردار ادا کریں گے؟

کمپنی کا کہنا ہے کہ 3 اپریل کو فلم کا ٹیزر شوٹ ہوا، جس میں پریش راول کی تین منٹ سے زیادہ کی فوٹیج بھی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران انہوں نے کسی قسم کی تخلیقی شکایت نہیں کی۔ لیکن اب اچانک فلم چھوڑنے کی وجہ ’تخلیقی اختلافات‘ بتائی جا رہی ہے، جس سے کمپنی کو بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگر سات دن کے اندر اس مطالبے پر عمل نہ کیا گیا، تو کمپنی قانونی کارروائی کرے گی، جس میں سول اور کریمنل ایکشن دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی فورم پر بحری سلامتی اور کنیکٹیویٹی کے تحفظ کا عزم

صدرِ مملکت کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت