ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کون سا انوکھا کردار ادا کریں گے؟

بدھ 15 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف اداکار سنجے دت یہ اعلان تو پہلے ہی کرچکے ہیں کہ وہ فلم ہیرا پھیری 3 میں ایک انوکھے کردار میں سامنے آئیں گے تاہم وہ رول کون سا ہوگا اس پر انھوں نے پردہ ہی رکھا تھا جو اب اٹھا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے بتا دیا ہے کہ وہ ہیرا پھیری 3 کس روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔ قبل ازیں معروف اداکار نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ وہ اس فلم میں ایک نئے کردار کے ساتھ نظر آئیں گے۔

سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ اس نئی آنے والی فلم میں ایک ایسے انڈرورلڈ ڈان کا کردار نھائیں گے جو نابینا ہوگا۔ فلم کی شوٹنگ اسی سال شروع کی جائے گی۔

فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہیرا پھیری 3 میں کارتک آریان بھی ہوں گے جبکہ پریش راول پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ اپنے مشہور کردار بابو بھیا کو دوبارہ پیش کریں گے۔

سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں کیوں کہ ان تمام کرداروں کے ساتھ ان کا رشتہ بہت پرانا ہے۔

ہیرا پھیری سیریز کی پہلی فلم پریا درشن نے ڈائریکٹ کی تھی جو سنہ 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔ مذکورہ فلم کی دوسری قسط نیرج ووہرا نے لکھی اور انھوں نے ہی ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیے۔ ہیرا پھیری 2 سنہ 2006 میں ریلیزہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!