7 سے 8 ہزار روپے میں ملنے والا لیڈیز سوٹ 20 ہزار کا، معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خواتین کے کپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی تک بھی پہنچ گیا۔

رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے اسمبلی میں خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ اٹھا دیا،ان کا کہنا تھا کہ جو لیڈیزسوٹ 7 سے8 ہزار روپےمیں ملتا تھا اب اس کی قیمت تقریباً 20 ہزار ہے،ان پرچیک اینڈ بیلنس کون رکھے گا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ برینڈزکا نام دے کرلوکل ٹیکسٹائل نےاپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جوگھر سے اٹھتا ہےوہ ٹیکسٹائل کےکام پر لگ جاتا ہےاپنا نام رکھ لیتا ہے۔

شگفتہ جمانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ جویریہ صدیقی نے لکھا کہ شگفتہ جمانی جی کا شکریہ کہ وہ اتنا اہم مسئلہ اسمبلی کے فلور پر لے آئیں۔

سلمیٰ خان لکھتی ہیں کہ اس پر ساری خواتین چاہے وہ پی ٹی آئی کی ہوں ،ن لیگ کی یا کسی اور جماعت کی سب ان کا ساتھ دیں گی کیونکہ یہ سب خواتین کے ساتھ زیادتی ہے۔

غلام حیدر نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ غلط کہہ رہی ہیں، مریم نواز کو فالو کریں اور 700 اور 800 روپے والا بہترین سوٹ جہاں سے ملتا ہے خود بھی خرید لیں یا عظمیٰ بی بی سے پوچھ کر دکان پر جاکر لے لیں۔

ایک صارف نے طنزاً کہا کہ یہ ان کی ترجیحات ہیں۔

ضیا تنولی نے کہا کہ جو اعظمی بخاری نے دعویٰ کیا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 800 یا 900 کا سوٹ زیب تن کرتی ہیں وہ سب کیا تھا اور جھوٹا کون سچا کون؟

ایک ایکس صارف نے شگفتہ جمانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب آپ جیسے لوگ دکھاوے کے لیے بڑے بڑے برانڈز کے جوڑے پہنیں گے تو کپڑوں کی قیمتیں تو بڑھیں گی اور اس طرح غریب کا برا حال ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹا اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت