حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 24 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں ملوث ملزمان کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی بڑی کامیاب، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے اسٹار سٹی مال، صدر کراچی اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والی موبائلز

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر قانونی ذریعوں سے بیرون ملک رقم بھیجنے میں ملوث ہیں۔

اس کے علاوہ ملزمان نان کسٹم/ پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار

چھاپے کے دوران ملزمان سے  192 سمارٹ موبائل فونز برآمد ہوئے ،جبکہ 5 لاکھ روپے سے زائد کی کیش بھی برآمد کر گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کی گفتگو کے ثبوت بھی برآمد کر لیے گئے۔

 ملزمان سے رجسٹرز جن میں موبائل فونز کی خریداری کے ریکارڈ اور مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے تبادلے کے حوالے سے ریکارڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ