پی ایس ایل فائنل، ٹاس سے محض 10 منٹ پہلے اسٹیڈیم پہنچنے والے سکندر رضا کی دلچسپ کہانی

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمبابوے کے نوجوان آل راؤنڈر سکندر رضا نے اپنی محنت اور عزم کی مثال قائم کی ہے جس کی کرکٹ شائقین نے بھرپور ستائش کی ہے۔

پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر نے اپنے ملک زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد ایک طویل اور تھکا دینے والا سفر کرکے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی اور انہیں چیمپیئن بنانے کے لیے میچ سے 10 منٹ پہلے لاہور پہنچے۔

یہ بھی پڑھیے: سکندر رضا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جبڑوں سے فتح چھین لی

نوٹنگم میں ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہوئے ہی سکندر رضا ایک دوست کی کار سے برمنگھم ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں انہیں بزنس کلاس کی سیٹ نہ مل سکی تو انہوں نے اکانومی کلاس میں ہی دبئی کے لیے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے دبئی سے ابوظہبی پہنچ کر فلائٹ تبدیل کی اور لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔

جب ان کی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے موقع پر بتایا کہ سکندر رضا ٹیم میں شامل ہیں تب وہ اسٹیڈیم پہنچے ہی نہیں تھے اور لاہور ایئرپورٹ سے اسٹیڈیم کی طرف روانہ ہوئے تھے۔

وہ  میچ سے 10 منٹ قبل ہی اسٹیڈیم پہنچے اور فائنل میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 6 چوکوں سے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ٹیم کے ساتھ ہونا اور اپنی ذمہ داری نبھانا تھا، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔

سکندر رضا نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز ٹیسٹ کے دوران 25 اوورز بولنگ اور 20 اوورز بیٹنگ کی، دبئی میں ناشتہ، ابو ظہبی میں لنچ اور لاہور میں ڈنر کیا، ایک پیشہ ور کرکٹر کی زندگی یہ ہوتی ہے اور مجھے ایسی زندگی جینے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: زمبابوے میں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا کون ہیں؟

انہیں ان دنوں ایک طرف اپنی زمبابوے ٹیم کی طرف سے انگلینڈ کیخلاف ذمہ داریاں نبھانی تھیں تو دوسری طرف پی ایس ایل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کا ساتھ دینا تھا اس لیے وہ ایونٹ کے دوران مسلسل سفر میں رہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے ناک آؤٹ مرحلے میں قلندرز کو فتح یاب کرنے انگلینڈ سے پاکستان کا سفر کیا تھا اور میچ کے بعد واپس چلے گئے تھے۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ ان کی کارکردگی اور عزم نے ثابت کیا کہ محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، مشکل حالات میں بھی ہمت اور عزم سے سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ان کے مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ جدوجہد اور قربانی پاکستان اور دنیا بھر کے کرکٹرز کے لیے ایک مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟