بھارت کے نامور اداکار اور ماضی کے سپر اسٹار انیل کپور کے ایک ڈائیلاگ ’جھکاس‘ کو کافی شہرت حاصل ہوئی جس کے حوالے سے انہوں نے 38 سال بعد اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے روشنی ڈالی ہے۔
انیل کپور نے بدھ کو شیئر ہونے والے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’جھکاس‘ ان کی زندگی میں 38 برس پہلے آیا تھا جو انہوں نے اپنی مشہور فلم ’یودھ‘ میں بولا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم یودھ کو یاد رکھنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں پروڈیوسر گلشن رائے اور ان کے بیٹے راجیو، ساتھی اداکارہ ٹینا منیم اور دھماکے دار ایکٹر جیکی شروف بھی شامل ہیں۔
38 Years of #Yudh and 38 years since #Jhakassss came into our lives and never left! 😂
I always remember #Yudh very fondly for so many reasons! Working with the producer Gulshan Rai and his son Rajiv was a pleasure, Tina Munim was a fabulous costar and Jackie was, as always, a… pic.twitter.com/Yek85ri3zC— Anil Kapoor (@AnilKapoor) May 3, 2023
انیل کپورفی الحال اگلے سال ریلیز ہونے والی فلم ’فائٹر‘ کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بدھ کو اپنی سنہ 1985 کی فلم ’یودھ‘ کی تصاویر شیئر کیں جسے ریلیز ہوئے پورے 38 برس بیت چکے ہیں۔
انیل کپور نے اس فلم میں ٹینا منیم، جیکی شروف، نوتن اور ڈینی ڈینزونگپا کے ساتھ کام کیا تھا۔ راجیو رائے کی طرف سے ہدایت کی گئی اس فلم میں شتروگھن سنہا اور ہیما مالنی نے بھی خصوصی کردار ادا کیا تھا۔ انیل کپور نے ٹوئٹر پر ایک خاص نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا سب سے مشہور ڈائیلاگ ‘جھکاس’ یودھ کے ساتھ وجود میں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نوتن جی کے ساتھ کام کرنا پسند تھا اور وہ انہیں ان کی والدہ کی یاد دلاتی تھیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’۔۔۔ اس کے علاوہ ہیما جی کے ساتھ رقص کرنا کون بھول سکتا ہے جو ان کے لیے ایک سپنا تھا‘۔
انیل کپور آخری بار جگ جگ جیو میں ورون دھون، نیتو کپور، اور کیارا اڈوانی کے ساتھ نظر آئے تھے۔ اس فلم کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ فی الحال انیل اپنی اگلی فلم فائٹر کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ بھارت کی پہلی فضائی ایکشن فلم میں ریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور کرن سنگھ گروور بھی ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جنوری 2024 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس کے علاوہ انیل کپور کی ایک اور فلم ’اینیمل‘ بھی آنے والی ہے جس میں وہ رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں رشمیکا مندنا اور بوبی دیول بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ اس سال اگست میں تھیٹروں پر چھا جانے کے لیے تیار ہے۔