جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما اظہرالاسلام کی بریت پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کی بریت کے بعد نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے ناردرن ریجن کے چیف آرگنائزر سرجیس عالم نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید صلاح الدین قادر چودھری یا دلاور حسین سعیدی اسی طرح ہمارے پاس واپس آئے ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اے ٹی ایم اظہر الاسلام کو ملک کی سابقہ ​​فاشسٹ حکومت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے ایک مقدمے میں سنائی گئی سزائے موت سے بری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس سے سوشل میڈیا پر اہم بحث اور رد عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور، رہائی کا حکم

اپنے تصدیق شدہ پروفائل سے فیس بک پوسٹ میں سرجیس عالم نے لکھا کہ جماعت کے رہنما اے ٹی ایم اظہر، جنہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی، آج ایک جھوٹے مقدمے سے رہا ہو گئے ہیں۔

اس پیش رفت پر غور کرتے ہوئے سرجیس نے مزید لکھا کہ آج مجھے وہ لوگ یاد آرہے ہیں جو عوامی حکومت کے ظلم کا شکار ہوئے اور جھوٹے الزامات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ ’شاید صلاح الدین قادر چودھری یا دلاور حسین سعیدی بھی اس طرح واپس لوٹ سکتے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن وہ موقع ہاتھ سے گیا ہے۔ ’ہم میں سے جنہیں اس مادر وطن کی خدمت کا موقع ملا ہے وہ اس مقدس ذمہ داری سے بے وفائی نہیں کریں گے جو ہمیں قسمت نے دی ہے۔‘

پس منظر

بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے ایک اعلیٰ رہنما اے ٹی ایم اظہر الاسلام کو اس سے قبل جنگی جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، مقدمے کی سماعت سابق آمرانہ حکومت کے تحت قائم ہونے والے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے کی تھی، ناقدین نے طویل عرصے سے دعویٰ کیا تھا کہ فیصلے سیاسی طور پر محرک تھے۔

بڑے پیمانے پر طلبا اور عوامی بغاوت کے بعد، گزشتہ برس 5 اگست کو وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا، جس سے عدالتی جائزوں اور تبدیلیوں کی لہر شروع ہوئی، ہزاروں شہریوں کے خلاف درج غیر منصفانہ مقدمات بتدریج واپس لیے جا رہے ہیں، اسی سلسلے میں جاری عمل میں اے ٹی ایم اظہر الاسلام کو اب تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ