فیفا کا شاہین شاہ آفریدی کو خراج تحسین، 10 نمبر جرسی پہننے والے عظیم کھلاڑیوں میں شامل

بدھ 28 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہیں فٹبال کے لیجنڈز کے ساتھ شامل کیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں 10 نمبر جرسی پہننے والے مشہور کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں جن میں لیونل میسی، لوکا مودریچ، نایمئر جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ، ویڈیو وائرل

اس پوسٹ کے کپشن میں ‘دی آئیکونک’ لکھا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

شاہین شاہ آفریدی کو حال ہی میں پی ایس ایل تیسری مرتبہ اپنی ٹیم لاہور قلندرز کے نام کرکے اس لیگ کی تاریخ کا سب سے کامیاب کپتان قرار دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp