خیبرپختونخوا حکومت لاہور بار ایسوسی ایشن کو کتنی مالی امداد دے گی؟

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے گرانٹ دے گی۔

 خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 30 مئی کو طلب کر لیا ہے، جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں متعدد اہم تجاویز اور پالیسیوں کی منظوری دی جائے گی، جن میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے لیے 5 کروڑ روپے کی مالی گرانٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟

ایجنڈے کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کو یہ گرانٹ بطور مالی معاونت دی جائے گی، جس کا مقصد وکلا کی فلاح و بہبود، بار کی بہتری اور قانونی نظام کے فروغ میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کی ایک قانونی تنظیم کو اس نوعیت کی امداد فراہم کرنے جارہی ہے۔

کابینہ اجلاس میں محسود ویلفیئر آرگنائزیشن کو بھی مالی گرانٹ فراہم کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے، تنظیم کا مقصد جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں خدمات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی کا تخمینہ 48 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا کابینہ کو بریفنگ

اجلاس کے دیگر اہم نکات میں خیبرپختونخوا پریس قانون میں ترامیم، محکمہ صحت کی کنٹریکٹ پالیسی اور سیاحت سے متعلق بل میں ترامیم کی منظوری شامل ہے۔ ایجنڈے کے مطابق یہ ترامیم موجودہ نظام کو مزید شفاف، موثر اور عوام دوست بنانے کے لیے تجویز کی گئی ہیں۔

کابینہ اجلاس میں حالیہ دنوں میں صوبے میں پیش آنے والے اہم واقعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دیدی

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں عوامی مفاد سے جڑے منصوبوں اور قانون سازی پر تفصیلی غور کے بعد فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران محکمہ خزانہ، محکمہ سیاحت، محکمہ اطلاعات، محکمہ قانون اور دیگر اہم شعبہ جات کی جانب سے پیش کردہ سفارشات بھی زیرِ غور آئیں گی، جبکہ بعض منصوبوں کے لیے بجٹ کی اضافی منظوری بھی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ