ناسا نے مریخ پر پانی کے غائب ہونے کا نیا سبب دریافت کر لیا

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا کے سائنسدانوں نے مریخ پر پانی کے غائب ہونے کی تاریخ سے متعلق ایک اہم راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

ایک دہائی سے جاری تحقیق کے بعد، ناسا کے مشن مارس ایٹموسفیرک وولاٹائل ایوولوشن یعنی ماوین نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جو سَپَٹرنگ(Sputtering)  نامی عمل کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہیں، جس میں بوجھل ذرات مریخ کے ماحول سے ایٹمز کو زبردستی نکال باہر کرتے ہیں۔

ماوین مشن کی پرنسپل انویسٹی گیٹر اور تحقیقاتی رپورٹ کی شریک مصنفہ شینن کری اس عمل کو یوں بیان کرتی ہیں کہ یہ بالکل ایسے ہے جیسے کوئی توپ کے گولے کی طرح پول میں چھلانگ لگائے، یہاں پول میں چھلانگ لگانے والا بھاری آئن ہے، جو تیزی سے مریخی ماحول سے ٹکرا کر غیر محفوظ ایٹمز اور مالیکیولز کو خلا میں اچھال دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کی ایک اور پیشرفت، خلائی گاڑی ’کیوروسٹی روور‘ کو مریخ پر پیلے رنگ کی گندھک مل گئی

سائنسدانوں کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ اربوں سال قبل مریخ کی سطح پر پانی موجود تھا، لیکن وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ پانی کہاں گیا، تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ جب مریخ نے اپنا مقناطیسی میدان کھو دیا، تو سورج کی تیز ہوائیں اس کی سطح پر براہِ راست اثرانداز ہوئیں، جس سے مائع پانی خلا میں خارج ہو گیا۔

تاہم یہ وضاحت کافی نہیں تھی کہ مریخ کا موٹا ماحول مکمل طور پر کیسے ختم ہو گیا، نئی تحقیق کے مطابق ’سَپَٹرنگ‘ نامی عمل اس کمی کو پورا کر سکتا ہے۔

شینن کری کے نزدیک یہ بالکل ایسے ہے جیسے ہمیں کسی الاؤ کی راکھ مل گئی ہو، لیکن ہم اصل آگ کو بھی براہِ راست دیکھنا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں: مریخ پر اب تک کا سب سے بڑا نامیاتی مالیکیول دریافت

ماوین مشن کی ٹیم نے اس مقصد کے لیے کئی سال تک مختلف آلات کے ذریعے دن اور رات کے اوقات میں مریخی فضا کے نچلے حصوں میں پیمائش کی۔ اس ڈیٹا سے سائنسدان ایک ایسا نقشہ بنانے میں کامیاب ہوئے جس میں آرگن گیس کی مقدار اور سورج کی تیز ہواؤں کے باہمی تعلق کو ظاہر کیا گیا۔

ناسا کے مطابق یہ نقشہ واضح کرتا ہے کہ جہاں بھی تیز توانائی والے ذرات مریخ کی فضا سے ٹکرائے، وہیں آرگن کی بڑی مقدار پائی گئی، جو ’سَپَٹرنگ‘ کے عمل کو براہِ راست ظاہر کرتا ہے۔

اس تحقیق سے سائنسدانوں کو نہ صرف مریخ پر پانی کے ختم ہونے کی ایک بڑی وجہ کا سراغ ملا ہے، بلکہ وہ ان قدیم حالات کی بھی وضاحت کر سکے ہیں جو شاید مریخ کو اربوں سال قبل قابلِ رہائش سیارہ بناتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

بنگلہ دیش اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا وائس چیئر منتخب

امریکی امیگریشن پالیسیوں کا المیہ؛ بیمار بیٹے کا آخری دیدار بھی نصیب نہ ہوا

سی ٹی ڈی کی کارروائی کامیاب ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک

سعودی سائنسدان عمر یغی کی 2025 کے کیمسٹری نوبل انعام پر سعودی تنظیم کی پذیرائی

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے