مریخ پر اب تک کا سب سے بڑا نامیاتی مالیکیول دریافت

بدھ 26 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانسدانوں نے مریخ پر اب تک کا سب سے بڑا نامیاتی مالیکیول دریافت کرلیا ہے، جس سے مریخ پر زندگی کے آثار معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔

ناسا کی خلائی گاڑی روور ’کیورسٹی‘  نے مریخ پر اب تک دیکھا جانے والا سب سے بڑا نامیاتی مالیکیول دریافت کیا ہے، جس سے یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ آیا سرخ سیارے پر اربوں سال پہلے زندگی تخلیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مریخ میں پانی کے وسیع ذخائر سمندر کے برابر ہیں؟

تحقیق کی مرکزی نگران اور فرانس کے نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ ان دی لیبارٹری برائے ماحولیات اور خلائی مشاہدات سے وابستہ سائنسدان کیرولین فریسینیٹ نے کہا ’ ہمارا مطالعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہم نمونوں کا تجزیہ کرکے ماضی میں مریخ کی سطح پر زندگی کے آثار کا پتا چلا سکتے ہیں۔‘

’کمبرلینڈ نمونہ‘ کے نام سے موسوم نامیاتی مرکبات کو 2013 میں یلونائف بے پر 3.7 بلین سال پرانے چٹان کے نمونے سے گیل کریٹر کے اندر کھود دیا گیا تھا، اسے ایک قدیم جھیل سمجھا جاتا تھا، جہاں مٹی کے مرکبات پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کی ایک اور پیشرفت، خلائی گاڑی ’کیوروسٹی روور‘ کو مریخ پر پیلے رنگ کی گندھک مل گئی

ایک ماہر کا کہنا ہے کہ سائنسی مواد سیارے پر موجود کسی بھی زندگی کی باقیات کی نشاندہی کرنے کا بہترین موقع تھا، کیورسٹی نے اس راؤنڈ میں بہت بڑے آرگینکس کا پتا لگایا۔

مطالعہ کے شریک مصنف اور ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر میں نمونے اکٹھے کرنے والے سینیئر سائنسدان ڈینیئل گلیوین کا کہنا ہے ’ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ مریخ پر گیل کریٹر میں مائع پانی لاکھوں سالوں سے موجود تھا، جس کا مطلب ہے کہ مریخ پر پانی کی جھیلوں کے آثار موجود ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ناسا کا مصنوعی سیارہ خلا میں گرین ہاؤس گیسوں کے ذرائع کی نشاندہی کیسے کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ اہلکار مریخ سے نمونے واپس زمین پر لانے کے لیے ’اگلا بڑا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں، تاکہ مریخ پر زندگی کے بارے میں بحث کو حل کیا جا سکے۔‘

کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ارضیات اور جیو کیمسٹری کے پروفیسر جان ایلر نے کہا ہے کہ ’اس مقالے میں رپورٹ کردہ نتائج مریخ پر زندگی کی باقیات کی نشاندہی کرتے ہیں، لیکن حتمی نتیجنے پر پہنچنے کے لیے ایسے نمونوں کا زمین پر لانا ضروری ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp